امیر مقام کی سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کے گھر آمد - Haripur Today

Breaking

Sunday 1 November 2020

امیر مقام کی سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کے گھر آمد

 

 

امیر مقام کی سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کے گھر آمد

ان کی خوش دامن کی رسم قل میں شرکت کی اور افسوس کا اظہار کیا

حویلیاں، صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام کی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے گھر چہڑ آمد ان کی خوش دامن کی رسم قل کی تقریب میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی صدر یوتھ ونگ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی خوش دامن کی رسم قل ادا کی گئی،اس تقریب میں خصوصی طور پر صدرمسلم لیگ ن امیر مقام نے شرکت کی، ان کے ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک مہابت اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار عباسی اور دیگر لیگی رہنما تھے، انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے تعزیت اور دعا کی، رسم قل کی تقریب میں مختلف علاقوں کے لیگی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، جماعت اسلامی، تحریک خاکسار، پیپلز پارٹی، تحریک صوبہ ہزارہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اس رسم قل میں شرکت کی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے ان کی خوشدامن کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages