ایبٹ آبادناڑہ ستوڑہ بچی کو ذیادتی بنانے والے ملزم کودس سال قید بامشقت - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 17 November 2020

ایبٹ آبادناڑہ ستوڑہ بچی کو ذیادتی بنانے والے ملزم کودس سال قید بامشقت

 


 

ایبٹ آبادناڑہ ستوڑہ بچی کو ذیادتی بنانے والے ملزم کو10سال قید

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں ناڑہ ستوڑہ میں بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے پھوپھی ذاد کو 10سال قید بامشقت سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق شاکر اللہ خان ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ کوٹ نے بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں 6ماہ قیداور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی اور ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید سنا دی۔تقریبا ڈیڑھ سال قبل ناڑہ ستوڑہ کے نواحی موضوع چنجاہ کی رہائشی مسماۃ الف نے ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مورخہ آٹھ جون دوہزار انیس کو میں اپنی پھوپھی ذاد مسماۃ مختیار کے گھر گئی، میری پھوپھی گھر سے باہر گئی ہوئیں تھیں،میرا پھوپھی ذاد ملزم آصف ولد سلیمان قوم گجر سکنہ چنجاہ ناڑہ ستوڑہ نے ذبردستی میرا ہاتھ کھینچ کر کمرے میں لے گیا جس سے کمرے کا دروازہ لگنے سے میرے سر پر بھی چوٹ آئی، مذکورہ ملزم نے بیڈ پر لے جاکر مجھ سے ذبردستی زناکاری شروع کردی، میرے شورشرابہ پر میری مددکرنے کوئی نہیں آیا،اس واقعے کے بعد میں اپنے گھر پر آگئی میری گھر والے نانی کی دعا کرنے گئے ہوئے تھے اور گھر میں کوئی نہیں تھا، تھانہ ناڑہ پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 200, PPC367, 53CPAکے تحت مقدمات درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے خارج کردی تھی،جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے بھی ملزم کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا تھا، مذکورہ ملزم آصف ولد سلیمان قوم گجر کا ٹرائل سیشن کورٹ جج چہارم چائلڈ کورٹ میں زیرسماعت تھا، جس میں گواہان اور استغاثہ کی شہادتیں مکمل ہونے پر اور ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دس سال قید، دس ہزار روپے جرمانہ اور اسی طرح جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایک روپے ہرجانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید سنادی گئی۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages