ہری پور کرونا وائرس خدشہ کے پیش نظر گرلز ہائی سکول سیکٹر4 کھلابٹ کو سیل کردیا گیا - Haripur Today

Breaking

Wednesday 4 November 2020

ہری پور کرونا وائرس خدشہ کے پیش نظر گرلز ہائی سکول سیکٹر4 کھلابٹ کو سیل کردیا گیا

ہری پور کرونا وائرس خدشہ کے پیش نظر گورنمنٹ گرلزہائی سکول سیکٹر4 کھلابٹ کالونی کو سیل کردیا گیا

کورونا وائرس کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیکٹر4 کو پانچ دنوں کے لئیے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے

ہری پور کے نواحی علاقے کھلابٹ کالونی کے سیکٹر4 میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو کورونا وائرس کو 4 نومبر2020 سے 08 نومبر2020 تک سیل کردیا۔ اور سکول میں آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی،    اور

مذکورہ سکول ان دنوں میں بند رہے گا، اور سکول میں کسی بھی قسم کی آمدورفت نہیں ہوسکے گی، یاد رہے کہ کرونا وائرس کی اطلاع پر ہری پور میں مختلف سکولوں کو اس سے قبل بھی سیل کیا گیا ہے جن میں جناح جامع سکول اینڈ کالج رنگیلا روڈ ہری پور بھی شامل ہیں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages