چینی چوری میں نام آیا تو جہانگیر ترین لندن بھاگ گیا پرویز خٹک
وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیرترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ جہانگیر ترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلا گیا، اور جہانگیرترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیز بیچ دی، انہوں نے کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کربیٹھ گیا، واضح رہے کہ ملک میں چینی کے بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیوگروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،چینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب کیا تھا
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP