چارسالہ بچہ ذیادتی کیس میں ملزم کو سزائے موت - Haripur Today

Breaking

Friday, 20 November 2020

چارسالہ بچہ ذیادتی کیس میں ملزم کو سزائے موت

 


چارسالہ بچہ ذیادتی کیس میں ملزم کو سزائے موت

ملزم عمران گل ولد گل افسر ساکنہ سرائے صالح ہری پورنے چارسالہ زریاب کوجنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا

ایبٹ آباد میں چائلڈ کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے چارسالہ زریاب جنسی ذیادتی قتل کیس میں ملوث ملزم عمران عرف جھولا کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور چائلڈ ایکٹ میں موجود چودہ سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ اور ہرجانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں چھ چھ ماہ قید کی توسیع کردی جائے گی، اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمران ولد گل افسر المعروف جھولا سکنہ جنگیاں سرائے صالح ہری پورکے رہائشی نے چارسالہ معصوم زریاب خان دختر فدامحمد کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھار چھری کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا، جس پر حویلیاں پولیس نے زیرعلت 168ذیردفعہ 53CPA/377/302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار رکر لیا تھا، ملزم کی درخواست سیشن کورٹ کے جج نے خارج کردی تھی جس پر ملزم نے بعدازاں عدالت عالیہ میں درخواست کی، جہاں سے عدالت نے ملزم کی درخواست دوبارہ خارج کردی ملزم کو کیس ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت تھاجس میں تمام گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعدگزشتہ روز ملزم کے ٹرائل کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ اور وکلا کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے مجرم کی موجودتی میں فیصلہ سنایا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages