تھانہ لورہ پولیس عوام کو ناجائز تنگ کرنے میں مصروف - Haripur Today

Breaking

Friday, 20 November 2020

تھانہ لورہ پولیس عوام کو ناجائز تنگ کرنے میں مصروف

 


 

تھانہ لورہ پولیس عوام کو ناجائز تنگ کرنے میں مصروف

ایبٹ آبادمیں تھانہ لورہ پولیس کی عوام پر نوازشیں جاری و ساری، ناظم یونین کونسل نگری ٹوٹیال سردار ارشد عباسی کے ملازم سمیع اللہ کا پولیس نے موٹرسائیکل سڑک پر روک کر چالان کی غرض سے شناختی کارڈ لیا اور تین بار حویلیاں میں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے لیکن تاحال شناختی کارڈ نہ ملا، پولیس نے شناختی کارڈ کا چالان ہی نہیں کیا، غریب ملازم کو پولیس والے ویسے ہی تنگ کرتے رہے اور اس کا خرچہ کرواتے رہے،سابق ناظم ارشد عباسی نے ڈی ایس پی حویلیاں کوفون کرکے بتایا تو پھر پولیس نے غریب ملازم جوکہ پٹھان ہے اس کو شناختی کارڈ کے چالان کی پرچی دی، اس طرح کے پولیس اہلکار نیک نام پولیس والوں کے لئے کلنک کا ٹکہ ثابت ہوتے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ عوام میں پولیس کی عزت قائم کی جاسکے، عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ لورہ کے ایس ایچ او کو فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages