ہری پور نجی سکول مالکان زبردستی فیس کرنے میں مصروف - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 10 November 2020

ہری پور نجی سکول مالکان زبردستی فیس کرنے میں مصروف



ہری پور نجی سکول مالکان زبردستی فیس کرنے میں مصروف

فیس نہ دینے والے طلباء کو ذہنی طور پر حراساں کیا جانے لگا

ہری پور میں پرائیویٹ سکول مالکان والدین سے زبردستی بچوں کی فیس وصول کرنے میں مصروف عمل ہوگئے جبکہ کرونا کے دوران بچوں نے چھٹیاں بھی کئیں، اور ان کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی تو پھر بچوں سے ذبردستی کیوں فیس وصول کی جانے لگی ہے فیس نہ بھرنے والے طلباء وطالبات کے ڈسچارج سرٹیفکیٹس اور رزلٹ تک روک لئے گئے، ماہانہ سابقہ فیس نہ بھرنے والے طلباء کو بہت ذیادہ ٹارچر کیا جارہا ہے، متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے اثاثے بھی چیک کیئے جائیں، کیونکہ ایک سکول اس کے بعد دوسرا سکول اور تیسرا سکول بھی قائم کرلیا گیا ہے پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم تباہ ہوگئے اور حکومت کو بلیک میل کرنے میں مصروف عمل ہیں،جبکہ غریب دیہاڑی دار بچے کو فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سکول سے نکال دیا جاتا ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ فورا اس مسئلے پر نوٹس لے اور تعلیم کی صورت میں کاروبار کرنے والے مالکان کا احتساب کرتے ہوئے ان کو لگام دی جائے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages