ڈی ایچ کیو ہری پور سے فارغ کئے گئے ملازمین بحال کردئیے گئے - Haripur Today

Breaking

Monday, 9 November 2020

ڈی ایچ کیو ہری پور سے فارغ کئے گئے ملازمین بحال کردئیے گئے

 


 

ڈی ایچ کیو ہری پور سے فارغ کئے گئے ملازمین بحال کردئیے گئے

ہری پور، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخواہ ے سروس ٹریبونل کے فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈیڑھ سال قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ہری پور سے فارغ شدہ درجہ چہارم کے ملازمین کو اپنی اصل پوسٹوں پر بحالی کے احکامات جاری کردئیے تاہم حیرت انگیزطور پر بحال شدہ ملازمین میں ایک ایسا ملازم بھی شامل ہے جو ڈیڑھ سال قبل فارغ کئے جانے کے بعد صرف دوماہ ہی ہسپتال انتظامیہ دوبارہ بحال کردیا گیا تھا، اور وہ مبینہ طور پر اب بھی اپنی پوسٹ پر کام کررہا ہے،ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ایس ایم نے درجہ چہارم کے سات ملازمین کو فارغ کردیا تھا جو اس عرصہ کے دوران اپنی نوکری سے فارغ اور تنخواہوں سے محروم رہے،جہنیں سروس ٹریبونل کے تحت ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ نے بھی متاثرہ ملازمین کو اپنی اصل پوسٹوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ان ملازمین میں محمدسفیر، محمدفرید، افتخار، نیازالہی، ساجد اور اویس شامل ہیں

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages