ہری پورنوجوان نے ٹرین کے نیچے آکرخودکشی کرلی
ہری پور کہکہ رہائشی نوجوان ۵۳ سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹرین کے نیچے آکرخودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہری پور تھانہ کہکہ کے رہائشی 35سالہ نوجوان یاسرولد منوردین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تھانہ سٹی کی حدودجمعہ آباد کے مقام پر حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے نیچے آکرخودکشی کرلی،یاسر محکمہ واپڈا کا ملازم تھا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP