شارجہ کی تنظیم کا پاکستان میں دس لاکھ ڈالر کے فلاحی منصوبوں کا اعلان - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 28 October 2020

شارجہ کی تنظیم کا پاکستان میں دس لاکھ ڈالر کے فلاحی منصوبوں کا اعلان





شارجہ کی تنظیم کا پاکستان میں دس لاکھ ڈالر کے فلاحی منصوبوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں قائم ایک فلاحی تنظیم نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور مقامی پسماندہ افراد کے لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں 10ملین ڈالر کی مالیت کے پانچ فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے، بگ ہارٹ فاؤنڈیشن شارجہ(TBHF)مہاجرین، معذور اور محتاج افراد کی مددکے لئے وقف ایک عالمی ادارہ ہے، بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبوں کا اعلان شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمدالقاسمی کی ہدائت پر کیا گیا جو بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن اور یواین ایچ آرسی میں مہاجر بچوں کی نامور وکیل ہیں۔

یہ پانچوں منصوبے پاکستان کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں مددگار ثابت ہونگے،جس سے بچوں اور نوجواں تک بہتر رسائی ہوگی، اور اس سے مذکورہ نوجوانوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے مواقع بھی میسر آئیں گے، ان منصوبوں میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو بااختیار بنایا جائے.بگ ہارٹ فاؤنڈیشن اور SOSچلڈرن ویلجز پاکستان کے اشتراک سے راولاکوٹ میں SOSگرلز اینڈ بوائز ہائی سکول کے تعمیر کے لئے پانچ لاکھ اسی ہزار ڈالر مختص کئے گئے ہیں، اس منصوبے کا مقصد SOSچلڈرن ویلج پاکستان کی نگہداشت میں رہنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں پسماندہ بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم دلانا شامل ہے۔  توقع کی جارہی ہے کہ ستمبر 2020میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ جولائی 2022میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

اگست میں بگ ہارٹ فاؤنڈیشن اور SOSچلڈرن ویلج پاکستان کے اشتراک سے سرگودھا، سیالکوٹ اور مظفرآباد میں کمپیوٹر اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کے لئے جدید لیب کا اشتراک کیا گیا ہے اس منصوبے پر اسی ہزار پانچ سو چوراسی ڈالر کی لاگت آئے گی اس منصوبے کو شروع کرنے کا مقصد SOSچلڈرن ویلج میں زیرنگہداشت بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم دے کر اعلی مستقبل کے لیے کارآمد بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرسکیں۔ماہ جون میں بگ ہارٹ فاؤنڈیشن اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ میں ایک پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے ایک لاکھ ستر ہزار ڈالر سے ذائد رقم کے فنڈ کا اجراء کیا، اس سکول کا نام شیخ خالد القاسمی کیمپس پروجیکٹ جوکہ شارجہ سے حکمران کے بیٹے کی یاد میں رکھا گیا، اس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ہر سال ای سو اسی پسماندہ بچوں کو ناضابطہ طور پر تعلیم فراہم کرنا ہے، اس سکول کی تعمیر مکمل ہونے پر سکول میں نو خواتین فیکلٹی ممبران اور پانچ معاون عملہ کو ملازمت دی جائے گی جن میں سے دو خواتین ہونگی۔بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 1260افراد بالواسطہ مستفید ہونگے، اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن نے منصوبے کی تکمیل پر پانچ سال کی مدت کے لئے  شیخ خالد القاسمی سکول کے اخراج بھی پورے کرگے گی۔ بگ ہارٹ فاؤنڈیشن نے خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے 1500افغانی خواتین کے علاوہ پاکستانی پسماندہ مقامی خواتین کومختلف قسم کی پیشہ ورانہ مہارتیں دینے کے لئے یو این ایچ آرسی کے تعاون سے اسلام آباد میں ویمن ویلیفئیرڈویلپمنٹ سنٹر میں سامان کی اپ گریشن کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ میں تین ایسے ہی کمیونٹی سنٹرز قائم کئے ہیں۔

معاشرے میں مہاجرین کو ٹیکینکل تربیت دینے کے بگ ہارت فاؤنڈیشن نے یو این ایچ آرسی کے تعاون سے ہری پور میں ایک نئے کمیونٹی سنٹر کے منصوبے کے لئے اکسٹھ ہزار ڈالر سے ذائد کی رقم کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے،یہ منصوبہ 2021کے آخر میں مکمل ہوگا اس تربیتی مرکز ”دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کمیونٹی سنٹر“میں نوجوانوں، خواتین اور نوعمر لڑکیوں سمیت 1500سے ذائد افغان مہاجرین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس مرکز میں سلائی کڑھائی کے ساتھ ساتھ موبائل فون، کمپیوٹر کی مرمت اور دیگر ٹیکنیکل کاموں کی تعلیم وتربیت دی جائے گی۔

دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر مریم الحمدادی کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کا مقصد پاکستان میں سول سوسائیٹز کے ساتھ مل کر مہاجرین اور پسماندہ طبقوں کو کامیاب کرنا ہے،اور افغان مہاجرین جب اپنے ملک میں جائیں گے تو وہاں پر اپنے ملک کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں گے۔


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages