بھارتی جوڑے کو پاکستانی نے قتل کردیا - Haripur Today

Breaking

Wednesday 28 October 2020

بھارتی جوڑے کو پاکستانی نے قتل کردیا



بھارتی جوڑے کو پاکستانی نے قتل کردیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی رہائشی کالونی میں واقع ایک گھر میں ہونے والے بھارتی جوڑے کے قتل کی دل ہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں،بھارتی جوڑے کو قتل کرنے والا پاکستانی شہری اور دبئی میں بطور لیبر کام کرتا تھا، دبئی پبلک پریسکویشن نے مجرم کو مختلف الزامات کے تحت مقدمہ عدالت میں پیش کردیا،24سالہ پاکستانی ملزم پر مقدمہ دبئی کی عدالت میں چلایا جائے گا، جس پر الزام ہے کہ اس نے 48سالہ شوہر اور اُس کی 40سالہ بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا، مذکورہ مقتولین کا تعلق بھارت سے ہے، مذکورہ ملزم نے مقتولین کی18سالہ بیٹی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوگئی، ملزم نے کچھ دن قبل مذکورہ گھر میں مرمت کا کچھ کام کیا تھا اور اُس نے وہاں پر پڑی ہوئی ایک بڑی رقم دیکھ لی تھی جس کو اس نے چوری کرنے کا پروگرام بنایا، تفصیلات کے مطابق 24سالہ پاکستانی ملزم جوکہ دبئی میں مرمت کا کام کرتا تھا نے 17جون 2020کو مقتولین کے گھر کا مین دروازہ پھلانگ کر چوری کی غرض سے گھر میں داخل ہوا، گھر میں گھسنے کے ساتھ ہی اُس نے وہاں پر پڑا ہوا ایک پرس چرایا جس میں سے اسے 2ہزار درہم ملے، اس کے بعد وہ سیڑھیوں کے ذریعے گھر کی بالائی منزل پر واقع مقتولین کے کمرے میں گیا، کمرے میں داخل ہونے اور وہاں پر اُس کی نقل وحرکت کی وجہ سے مذکورہ جوڑے کی آنکھ کھل گئی،مقتولین کے بیدار ہونے پر ملزم نے دونوں پر چھری کے وار کرکے اُن کو قتل کردیا، مقتولین کی چیخ وپکار کی سن کر ان کی بیٹی بالائی منزل پر اُن کے کمرے میں پہنچی تو مذکورہ ملزم نے اس پربھی چھری سے حملہ کردیا،جس پر اسے معمولی زخم آئے، ملزم واردات کے بعد وہاں سے کامیابی سے فرار ہوگیا، جس کے بعد مقتولین کی بیٹی نے دبئی پولیس کو واقع کی اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے، دوسری جانب ملزم نے فرار ہونے ک بعد مذکورہ چھری کو اُسی علاقے میں پھینک دیا، جوکہ شواہد اکھٹے کرتے ہوئے پولیس کو مل گئی، اور پولیس نے چھری پر سے فنگر پرنٹ اٹھانے کے بعد ملزم کو واقع متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے گرفتارکرنے میں کامیاب ہوگئی، تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کیا اور بتایا کہ واقعہ کے دن ہی اس نے مذکورہ چھری کو خریدا تھا اور وہ صرف مذکورہ بنگلے سے رقم چوری کرنے کی غرض سے داخل ہوا تھا، پولیس نے تمام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کا مقدمہ دبئی کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages