کائنات کا سب سے حسین چہرہ نئیر تنولی کے قلم س
چہروں کی کائنات میں سب سے ذیادہ حسین چہرہ اُس مقدس ہستی کا ہے جس پر اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں، آپﷺ کا چہرہ مبارک صورت حق کا آئینہ ہے، آپ ﷺ کا روئے انور اتنی حقیقت ہے کہ خواب میں بھی نظر آئے تو عین حقیقت ہے جس نے آپ ﷺ کے چہرے کو دیکھا اس نے چہرہ حق دیکھ لیا، آپ ﷺ کے چہرے کے لئے پیر مہرعلی شاہ صاحب فرماتے ہیں
سبحان اللہ مااجمَلک ما احسَنک ما اکمَلک
نبی کریم محمد مصطفے ﷺ کا چہرہ مبارک دیکھنے کے لئے اگر اللہ تعالیٰ آنکھ عطاء فرمائے تو بات ہے ورنہ ہر آنکھ کی رسائی آپ ﷺ کے چہرے کی رعنائی تک کہاں؟ ہر مسلمان کی مرتے وقت آخری خواہش یہی ہوتی ہے کہ میرے مولا مجھے آپ ﷺکا چہرہ دکھا،رحمت، شفقت، انوار سے بھرا ہوا چہرہ، جو موت کی کربناکیوں سے محفوظ فرمائے۔
نہ آپ ﷺ کے چہرہ مبارک سے بہتر کوئی چہرہ ہے، نہ آپ ﷺ کی آنکھ سے بہتر کوئی آنکھ ہو سکتی ہے، آپ ﷺ نے چہرہ حق دیکھا اور چشم ِ حق میں آپ ﷺ ہی محبوب ہیں، سچ تو یہ ہے کہ
یہی چہرہ نشان وجہہ اللہ
ورنہ رکھتا ہے کیا خدا چہرہ
مصطفی آنکھ ہو خدا صورت
ہو خدا، آنکھ مصطفی چہرہ
سلام و درود ہو والضحیٰ کے چہرے کے لئے اور تعظیم اور سجدہ آپﷺ کے بنانے اور چاہنے والے احسن الخالقین کے لئے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP