اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے پروازوں میں اضافے کا شیڈول جاری - Haripur Today

Breaking

Saturday 3 October 2020

اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے پروازوں میں اضافے کا شیڈول جاری

 


اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے پروازوں میں اضافے کا شیڈول جاری

متحدہ عرب امارات () متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی جو کہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کا دارلخلافہ بھی ہے کی  مقامی ائیرلائن اتحاد ائیر ویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے پروازوں میں اضافے کا شیڈول جاری کردیا ہے م، اماراتی ائیرلائن کی جانب سے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن اتحاد ائیرویز نے پاکستان کے لئے اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے، اتحاد ائیرویز کی جانب سے دو ماہ کے دوران پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیئے یومیہ بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی، اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے اکتوبر اور نومبر میں پروازوں کا شیڈول جاری کیا ہے جاری کروہ شیڈول کے مطابق اتحاد ائیر لائن ابوظہبی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گی

اتحاد ائیر لائن کی جانب سے ابوظہبی سے پاکستان تک کی پروازوں کے لئے بوئنگ 787اور ائیربس A321طیارے استعمال کئے جائیں گے واضح رہے کہ کرونا وائرس کے دوران اتحاد ائیرلائن نے مارچ کے ماہ میں پاکستان کے لئے پروازیں بند کردی تھیں بعدازاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر اتحاد ائیرویز نے بھی پاکستان کے لئے پروازیں بحال کردی تھیں تاہم کئی ماہ تک محدود پیمانے پر پروازیں چلائی گئیں جبکہ اب روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages