جانئے کن ممالک کے مسافر پاکستان میں بغیر کرونا ٹیسٹ کے داخل ہوسکتے ہیں
پاکستان سول ایسوسی ایشن نے نئی سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے ایسے ملکوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے جہاں سے آنے والے مسافروں کو بغیرکرونا ٹیسٹ کے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں،پاکستان سول ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ایڈوائزری جمعہ کے روز جاری کی گئی، جو 6نومبر2020سے لاگو ہوگی اور یہ 31دسمبر2020تک برقرار رہے گی، اس ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو دو کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے، کیٹگری Aمیں آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے قبل پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم نہیں ہوگا، جبکہ کیٹگری Bمیں آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل 96گھنٹے سے قبل کا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کی منفی رپورٹ جہاز پر سوار ہونے سے قبل دکھانا ہوگی، پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ایک کیٹگری کے ممالک کی تعداد 30تھی جو حال میں بیشتر ممالک میں کرونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے کم کرکے 22ممالک تک کردی گئی ہے، ان ممالک میں چین، سنگاپور، کیوبا، ایستونیہ، جاپان، گھانا، ناروے، ترکی،ویت نام، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سری لنکا شامل ہیں، یعنی اب ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP