دبئی کے کلینک میں ڈاکٹروں کی غلفت کا مظاہرہ کرنے پر عدالت نے سزا سنا دی - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 30 September 2020

دبئی کے کلینک میں ڈاکٹروں کی غلفت کا مظاہرہ کرنے پر عدالت نے سزا سنا دی


 

دبئی کے کلینک میں ڈاکٹروں کی غلفت کا مظاہرہ کرنے پر عدالت نے سزا سنا دی

متحدہ عرب امارات () متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت سے مریضہ مستقل معذوری کا شکار، دبئی کی عدالت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے معالجین کو سزا سنا دی، تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ عرب خاتون راودھا عبداللہ آل معائینی جو کہ ماسٹر ڈگری کے پہلے سال میں زیر تعلیم تھیں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر وہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دبئی کاسمیٹک سرجری سنٹر میں ناک کا چیک اپ کروانے چلی گئیں وہاں پر موجود ای این ٹی اسپیشلسٹ نے مذکورہ خاتون کو بتایا کہ وہ سپٹو ٹلسٹی کا شکار ہیں اور اس مرض کو دور کرنے کے لئے آپ کے ناک کا آپریشن کرنا ہوگا، خاتون استغاثہ نے بتایا کہ مذکورہ کلینک میں سرجری کے آلات بھی مکمل نہیں تھے خاتون کو بے ہوش کرنے کے بعد سات منٹ تک آکسیجن سلینڈر سے دور رکھا گیا جس کے نتیجہ میں وہ کوما میں چلی گئیں اور مستقل طور پر معذور ہوگئیں، متاثرہ خاتون کے خاندانی وکیل عیسی بن حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وقوع کے بعد مریضہ کے خاندان سے ملے اور انہیں کیس فائل کرنے پر آمادہ کیا، پولیس کی تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ مریضہ کی یہ حالت ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ کیس دبئی کی ماتحت عدالت میں چل رہا تھا اور ماتحت عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور پچاس ہزار درہم جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جس پر معالجین نے اپلینٹ کورٹ میں اپنی اپیل کی تھی لیکن اپلینٹ کورٹ نے بھی کیس سننے کے بعد ماتحت عدالت کی سزا کو برقرار رکھا، تینوں معالجین میں سے ای این ٹی اسپیشلسٹ کا تعلق رومنکین ریپبلک جبکہ مایر انستیزیا اور میڈیکل ٹیکنیشن کا تعلق ملک شام سے تھا، عدالت نے عارضی طور پر پچاس ہزار درہم جوکہ پاکستانی روپوں میں ڈھائی کروڑ کے لگ بھگ فی کس جرمانہ ادا کرنا ہوگا تاہم سول عدالت میں ہرجانے کی رقم کا دونوں فریقین کے مابین حتمی فیصلہ ہو گا۔

 

2 comments:

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages