پاکستان
میں تعینات ہزارہ ڈویژن کے وزراء
اکبر
ایوب خان پورے کے پورے میٹریکولیٹ وزیر تعلیم ہیں لیکن یوسفزئی صاحب نے اُن کا مناسب
دفاع نہ کرسکے، شوکت یوسف زئی کو ریسرچ کرنے کی ضرورت تھی گو کہ گوگل شاید نہ بتا سکے
لیکن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پوچھ لیتا تو وہ بتا دیتا کہ حاجی مستان خان وزیر
سرحد تھے جو اُن کے قریبی رشتہ دار تھے، حلقہ 11مردان کم ہزارہ سے منتخب ہوئے تھے وہ
انڈر میٹرک تھے اسی طرح مسلم لیگ ن دور میں پنجاب کے وزیر تعلیم یاسر رضا انڈر میٹرک
تھے جو نااہل قرار پائے اس کے علاوہ نوازشریف دور کا ایک معروف نام بھی گزرا ہے جس
کا نام شیخ وقاص اکرم ہے، ان صاحب کا دعوی تھا کہ وہ ماسٹر ہیں مگر تحقیقات پر انڈر
میٹرک نکلے جبکہ یہ حضرت پرویز مشرف اور نوازشریف کے ادوار میں فیڈرل منسٹر آف ہائیر
ایجوکیشن تھے. گوہر ایوب صاحب کی تعلیم میٹرک ہے اور وہ آرمی میں کیپٹن تھے اور بعد
میں پاکستان کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے اسی طرح وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی میٹرک
پاس تھے. گوہر ایوب نے ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کی تھی جس کے سبب آرمی میں باآسانی
سلیکٹ ہوگئے تھے اور کیپٹن بننے پر ملازمت چھوڑ دی تھی تاہم ایوب خان نے اپنے آفس میں
تقرری کردی جہاں سے انہوں نے کافی تجربہ حاصل کیا اب تو انگریزی زبان میں اُن کی چھ
عدد کتب شائع ہوچکی ہیں اور وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان بھی ہیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP