صحافی سہیل خان کی ہمشیرہ کے قتل پرارشد ایوب کا اظہارافسوس
شہید صحافی کی فیملی کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے، غم میں برابر کے شریک ہیں
ہری پور کے نواحی علاقے حطار میں خبر لگانے پر صحافی سہیل خان کو شہید کردیا گیا تھا، ایم پی اے ارشد ایوب خان چئیرمین ڈیڈک کمیٹی نے شہید صحافی محمدسہیل خان کی ہمشیرہ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر ایم پی اے اکبرایوب کا کہنا تھا کہ صحافی سہیل خان شہید اور ان کی فیملی کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس غیراخلاقی اور غیرانسانی عمل پر مذمت کرتا ہوں اور ہرممکن تعاون متاثرہ خاندان کے ساتھ کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP