ہری
پور گیس سلینڈر شاپ میں دھماکہ دو بھائی شدید دوکان سیل
ہری
پور ڈی سٹاپ کے قریب گیس سیلنڈر کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سے بھرے سلینڈروں
نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں ذوردار دھماکہ سے سلنڈر پھٹ گیا جس کی ذد میں آکر دوکان
پر کام کرنے والے دو نوجوان شدید جھلس گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ٹراما
سنٹر ہری پور منتقل کردیا گیا دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم فائر
بریگیڈکی گاڑی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو مزید پھیلنے سے
روکنے کے لئے اچھے اقدامات کئے، ضلعی انتظامیہ نے گیس دھماکے بعد دوکان کو سیل کردیا،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سٹاپ کے قریب ڈھینڈہ روڈ پر فقیر ملنگ گیس فلنگ کی دوکان
میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گیس سے بھرے سلنڈروں نے آگ پکڑ لی،
جس کے نتیجے میں ذوردار دھماکہ ہوا جس کی ذد میں آ کر دوکان میں کام کرنے والے دو نوجوان
بلال ولد فقیر ملنگ عمر انیس سال اور عثمان ولد فقیر ملنگ عمر سولہ سال شدید جھلس گئے
جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ٹراما سنٹر ہری پور میں منتقل کردیا گیا، حادثے
کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس کی
بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا،اس موقع پر عوام کی
بڑی تعداد جمع ہوگئی ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر گیس فلنگ کی دوکان کو حادثے
کے بعد سیل کردیا.
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP