حکومتی نااہلی اور بدانتظامی سے گیس کا شدید بحران پیدا ہوا
پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں گیس بحران کی انکوائری کا مطالبہ کردیا، سنیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوا ہے، ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ گرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہونا اس حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک بھر میں مختلف صنعتیں او رسی این جی اسٹیشن بند ہورہی ہیں۔ ایل این جی ٹرمینل چھ جولائی تک بند ہوگا، نااہل سرکار ٹرمینل کی وقت پر مرمت نہیں کرسکی، کیا ٹرمینل کی وقت پر مرمت کی ذمہ ذاری بھی سابقہ حکومتوں پر ڈالی جائے گی گیس بحران کی انکوائری کی جائے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP