ہری پور پولیس کا مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد گرفتار - Haripur Today

Breaking

Friday 10 January 2020

ہری پور پولیس کا مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد گرفتار



ہری پور پولیس کا مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد گرفتار
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کے احکامات پر ہری پور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارائیاں عمل میں لائیں، ان کاروائیوں میں دو مجرمان اشتہاری، متعدد منشیات فروش اور پرس چھیننے کے وارداتوں میں ملوث گروہ کا ایک ملزم گرفتار کرلیا، تھانہ حطار ہری پور نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اسیر شاہ ولد سفیر شاہ سکنہ حطار اور تھانہ ناڑہ آمازئی پولیس نے تھانہ سٹی کو فراڈکے کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم جہانزیب ولد غلام علی سکنہ گلی آمازئی کوگرفتار کرلیا، تھانہ کھلابٹ پولیس نے مجرمان مشہور منشیات فروش رحیم گل ولد رحمان گل سکنہ قاضیاں کے قبضہ سے دو کلوپچیس گرام چرس اور مختلف تھانہ جات نے منشیات فروشوں کے قبضہ سے کل پانچ کلو چھ بیس گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے، سرچ اینڈ سٹرائیک اور سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف افراد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو عدد پستول، ایک عدد ریپیٹر اورمختلف بور کے پنتالیس کارتوس برآمد کرلئے،قبضہ مافیا میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کھلابٹ کے رہائشی کی درخواست پر جہانزیب خان ولد میرافضل خان سکنہ سیکٹر نمبر ایک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ سٹی پولیس نے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کے ملزم ارشد ولد الف دین سکنہ سکندر پور کو گرفتار کرلیا، ضلع بھر میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر سات ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تیزرفتاری کے مرتکب سولہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے.


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages