پاک ہزارہ گروپ ابوظہبی ونگ کی کارنر میٹنگ
اور نئے ممبران کی شمولیت
ابوظہبی
میں پاک ہزارہ گروپ ابوظہبی ونگ کی کارنر میٹنگ کا انعقاد المفرق انڈسٹریل ایریا
میں گیا جس میں نئے ممبران کی شمولیت پر اُن کو تنظیم کی کاز اور مقاصد کو مدنظر
رکھتے ہوئے چئیرمین ابوظہبی ونگ نصیر
تنولی نے بریفنگ دی گئی
اس
موقع پر چیف کوآرڈینٹر نیبل اعوان نے پاک ہزارہ گروپ کے قیام اور اس کے اغراض
ومقاصد ، تنظیم کی خدمات اور قلیل عرصے میں تنظیم کی کامیابیاں خصوصا خدمت خلق،
اووسیز پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل خصوصا ہزارہ ڈویژن کے لئیے پروٹیکٹر آفس
کے قیام کا حل جو کہ اس تنظیم نے انسانی خدمت کے پیش نظر بلاتفریق کیں۔ اور اس
موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ تنظیم کی مستقبل میں بھی ایسی رضاکارانہ
سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا جن سے اووسیز ہزارے وال اور پاکستانی کمیونٹِی کو
بیرون ممالک میں پذیرائی ملی۔
شرکاء
نے پاک ہزارہ گروپ کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ پاک ہزارہ گروپ کی خدمات کی
تعریف کی۔ آخر میں اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے پاک ہزارہ گروپ میں شمولیت کا
اعلان کیا اور اپنی خدمات کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔یاد رہے کہ پاک ہزارہ گروپ
ایک فلاح تنظیم ہے اور اس کا کسی بھی سیاسی وابستگی کا دور دور تک تعلق نہیں ہے ۔
تنظیم کے ممبران جو بھی وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں لیکن پاک ہزارہ
گروپ میں وہ صرف ایک ممبر ہیں۔
thank you G.
ReplyDeleteبہت شکریہ جناب آپ کی چاہتوں اور محبتوں کا جناب ساڈا ہزارہ
ReplyDelete