سرکاری زمینوں میں قبضے کے مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری - Haripur Today

Breaking

Monday 30 September 2019

سرکاری زمینوں میں قبضے کے مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری

سرکاری زمینوں میں قبضے کے مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری

سرکاری زمینوں میں قبضے کے مجرم عدم ثبوت کی بنا پر بری
سندھ میں گزشتہ سات سال عرصے میں زمینوں پر قبضے کے ایک سو چھیانوے میں سے ایک سو پچاس کیسز کے ملزمان عدم شواہد کی بنا پر مقدمے سے بری یا رہا کئیے گئے ہیں سندھ اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے سوالات کے زبانی اور تحریری جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ریونیو اینڈ ریلیف مخدوم محبوب زمان نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے میں مختلف گروہ اور شخصیات ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق اپوزییشن اراکین کے باربار مطالبے پر بھی انہوں نے کسی قبضہ گروپ یا شخصیت کا نام نہیں لیا تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سات سال کے عرصے میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں خلاف ایک سو چھیانوے مقدمات درج کئیے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ ستتر کیسز میں ملزمان خصوصی ٹرائل کورٹ نے بری کر دئیے جبکہ پنتالیس کیسسز کو ٹرائل کورٹ نے ملزمان کے نام اور کوائف کی مکمل تفصیلات نہ ہونے پر اے کلاس دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ستائیس کیسز کو عدم ثبوت کی بنا پر سی کلاس قرار دے دیا جبکہ ایک کیس کو شکائیت گزار کی جانب سے جھوٹے الزام پر بی کلاس کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تیس مقدمات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے  کے لئیے اب بھی ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ہیں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages