موہری بڈ بہن ہسپتال کی حالت زار - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 6 March 2019

موہری بڈ بہن ہسپتال کی حالت زار

ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے کا رورل ہیلتھ سنٹر موہری بڈبہن ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ، سیاست کی بھینٹ چڑھنے والی  50 کنال کی ہسپتال جو کہ کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ بلڈنگ ممبران اسمبلی اور بلدیاتی ممبران کے ماتھے کا کلنک بن چکی ہے جبکہ ہسپتال میں عملہ کی کمی اور سہولتوں کا فقدان کی بدولت ماہانہ او پی ڈی صرف چند لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران کی عدم دلچسپی اور محکمہ کے باقی افسران کی جی حضوری کے تحت ہسپتال میں موجود ناتجربہ کار عملہ ذیادہ تر سفارشی ہے ، اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ ذور پکڑ گیا،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سجیکوٹ اور دیوال منال سے آئے سیاسی اور سماجی وفد نے صحافیوں سےدوران گفتگو بتایا کہ آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کچھ عرصہ قبل علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی اور حویلیاں ایبٹ آباد کے چکروں سے بچنے کے لئیے دیوال منال کے مقام پر رورل ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد تقریبا 50 کنال پر محیط رقبہ مختص کیا گیا اور وہاں پر کروڑوں روپوں کی بدولت ہسپتال قائم کیا گیا جہاں پر اس کے اندر کام کرنے والے ملازمین کے لئیے ایک کالونی بھی بنائی گئی لیکن عوام کو قطعا احساس نہ ہونے دیا گیا کہ دراصل یہ سارا سلسلہ مال ہڑپنے کے چکر میں کیا گیا ، اور آج ہسپتال کا یہ حال ہے کہ مریضوں کے بیٹھنے کے لئیے کوئی جگہ نہیں ہے مریضوں کے لیٹنے کے لئیے بغیر فوم کے بیڈ اور آپریشن تھیٹر کا نامکمل سامان ہے اور ہسپتال کے سٹور میں پڑے ادویات کے ڈھیر تجربہ کار عملے کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے
محکمہ صحت کی بدولت آج ماہانہ اوپی ڈی صرف چند مریضوں پر مشتمل ہوتی ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موہری بڈبہن ہیلتھ سنٹر کو مزید کچرا کنڈی ہونے سے بچایا جائے بلڈنگ کی مد میں کروڑوں روپوں کی خردبُرد کی انکوائری کروائی جائے اور ہسپتال کو صیحح معنوں میں فعال کیا جائے



بشکریہ ندائے خلق ہری پور

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages