ہری
پور حکومت کی آشیرباد سے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار جاری
ہری
پور حکومت کی آشیرباد سے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار جاری
پیپلز
پارٹی تحصیل ہری پور کے سنئیرورکروں ملک اشتیاق احمد، ملک وسیم اللہ ، فضل حسین نے
مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی وزیراعلی اور صوبائی وزیر تعلیم
کو عام کرنے کے دعوے کا عملی جامہ نہ پہنا سکے، پرائیویٹ سکول کے مالکان نے تعلیم کو
تجارت بنا لیا ، تعلیمی نصاب میں ہر سال پراِئیویٹ پبلشرز کے ساتھ ملی بھگت سے تعلیمی نصاب کو تبدیل کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ
پبلشرز سکولوں کے مالکان اور بک سیلرز کو بھی کمیشن دیتے ہیں
غریب
محنت کشوں کے بچوں کے لیئیے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا ایک خواب بن گیا پرائیویٹ
پبلشرزاوربک سیلرز کتابوں اور کاپیوں اور دیگر سٹیشنری کے سامان میں من مانا اضافہ
کرکے غریب اور محنت کش متوسط طبقے کے والدین کو لوٹ رہے ہیں نئی کتابوں کی قیمتوں میں
70 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ہر نئے سال تعلیمی سال کے آغاز سے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان
ماہانہ فیسوں ، پیپرمنی کے نام پر بے پناہ اضافہ کرکے متوسط طبقے کے بچوں کے والدین
کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں
nice and great information...
ReplyDeletegovt of pakistan must take action against this mafia.
nice and great information on this blog,
ReplyDelete