نئے پاکستان میں صوبائی وزیر کو شکائیت لگانا بزرگ شہری کو مہنگا پڑگیا - Haripur Today

Breaking

Sunday, 16 September 2018

نئے پاکستان میں صوبائی وزیر کو شکائیت لگانا بزرگ شہری کو مہنگا پڑگیا

نئے پاکستان میں صوبائی وزیر کو شکائیت لگانا بزرگ شہری کو مہنگا پڑگیا
نئے پاکستان میں صوبائی وزیر کو شکائیت لگانا بزرگ شہری کو مہنگا پڑگیا
نئے پاکستان کے شہر فیصل آباد میں صوبائی وزیر کو ایکسائز عملے کی شراب فروخت کرنے کی شکائیت لگانا مہنگا پڑگیا، صوبائی وزیر کے جاتے ہی بزرگ شہری پر بیہمانہ تشدد کی انتہا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ مختار احمد نے ستیانہ روڈ پر نئے سروس سنٹر کا افتتاح کرنے آئے تو اس موقعہ پر شہریوں نے صوبائی وزیر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، ساٹھ سالہ بزرگ شہری لیاقت کمال نامی شخص نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ رانا خالد نامی اہلکار ڈائریکٹر فضہ شاہ کے ایماء پر مختلف لائسنس روزانہ جمع کرکے لاکھوں روپوں کی اعلی کوالٹی شراب ایک نجی ہوٹل سے لے کر مہنگے داموں اپنے گھر میں فروخت کرتا ہے اور مختلف طریقوں سے بھاری رشوت بھی لیتا ہے، صوبائی وزیر کے جانے کے فوری بعد ڈائریکٹر ایکسائز فضہ شاہ کے ایماء پر رانا خالد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بزرگ شہری لیاقت کمال پر تشدد کی انتہا کردی جس کی بنا پر دل کا مریض شخص تشدد برداشت نہ کرسکا اور نیم بے ہوش ہوگیا جسے فوری طور پر ہارٹ سنٹر پہنچایا گیا یہاں پر اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages