خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف - Haripur Today

Breaking

Thursday, 16 August 2018

خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف
خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف
مانسہرہ میں عورتوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہری پور سے شاد ی کرکے لے جانے والوں نے مسماۃ منشاء ولد محمد اقبال سکنہ بالا کوٹ حال ہری پور کو پانچ لاکھ کے عوض افغانیوں کو فروخت کرڈالا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مانسہرہ کی حدود تاجراں، بھیرکنڈ کے رہائشی شیر زمان عرف شیرو ولد صوبہ خان ، عابد ولد حفیظ اللہ ساکنہ بالاکوٹ کا گروہ جو عورتوں کو شادی کا جھانسہ دے کر اور بعدازاں طلاق دے کر فروخت کردیتے ہیں اسی سلسلے میں مسماۃ م سے کچھ عرصہ قبل شادی کی اور طلاق دے کر دوسرے کابلی گروہ پر پانچ لاکھ روپوں میں فروخت کردی جس کے خلاف ہری پور کے نواحی علاقے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے نیاز محمد ولد محمد اقبال نے اپنے تفصیلی بیان میں بتایا کہ مجھے قتل کرنے اور اغوا کرنے کی بھی دھمکیاں مل رہی ہیں میرے ساتھ انصاف کیا جائے ڈی آئی ہزارہ ڈویژن سے اپیل ہے کہ ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
بشکریہ روزنامہ محاسب

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages