ہری پور سبزی منڈی میں چوروں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی - Haripur Today

Breaking

Thursday, 16 August 2018

ہری پور سبزی منڈی میں چوروں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی

ہری پور سبزی منڈی میں چوروں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی
ہری پور سبزی منڈی میں چوروں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی
سبزی منڈی ہری پور میں چوروں کا راج ، ہری پور تحصیل میونسپل ایڈمنٹریشن خاموش تماشائی بن گئی جبکہ دوکاندار لٹتے رہ گئے، متاثرہ دوکانداروں نے نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے انصاف کی پکار بلند کردی، ہری پور شہر میں واقع سبزی منڈی جوکہ ہری پور کی مصروف کاروباری جگہ ہے مگرٹی ایم اے ہری پور کی غفلت سے رات کی تاریکی میں یہ منڈی جنگل کا منظر پیش کرنے لگی اور اس منڈی میں تعینات سیکورٹی گارڈز بھی بے بس نظر آتے ہیں شرپسند عناصر آئے روز دوکانوں سے سبزی اور دوسرا ساما ن چوری کرنا اپنا فرض سمجھنے لگے ہیں اس موقع پر متاثرہ دوکانداروں نے اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں سٹریٹ لائٹس کو ہنگامی بنیادوں پر لگایا جائے تاکہ رات میں سیکورٹی گارڈز کو دور تک دیکھنے میں آسانی ہو اور ہم ان چوروں سے محفوظ رہ سکیں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages