ریحام خان کی کتاب سے اقتباس کپتان اور نشہ - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 14 August 2018

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس کپتان اور نشہ

ریحام خان کی کتاب سے اقتباس کپتان اور نشہ 
ریحام خان کی کتاب سے اقتباس کپتان اور نشہ 
ریحام خان نے جہاں عمران خان کی جنسی ذندگی کو موضوع بحث بنایا ہے وہیں کپتان پر منشیات کے بکثرت استعمال کا الزام عائد کیا ہے ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کی نشے کی عادت کو ان کی مردانہ کمزوری کی وجہ بھی قراردیا ہے ، ریحام خان نے لکھا ہے کہ ’’ جب بھی مجھے گھر میں نشے کے شواہد ملتے تومیں ناراضی کا اظہار کرتی اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکرمندی دکھاتی تو وہ آگے سے کہتا ، بے بی! تم منشیات کے بارے میں جانتی ہی کتنا ہو؟تم نے کبھی نشہ نہیں کیا، کوک کی ایک بوتل بھی ایسے ہی ہے جیسے بندہ آدھا گلاس شراب پی لے، جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہر بار یہی فقرہ ناچتی آنکھوں کے ساتھ دہرایا جاتا، بلکہ عمران خان میرے ردعمل کا لطف اٹھاتا تھا
ریحام خان نے مزید لکھا ہے کہ جب بھی عمران خان نشہ کرتے تو وہ بیٹھ جاتیں اور انہیں منشیات کے سائیڈ ایفکیٹس کے حوالے سے آرٹیکلزدکھاتیں اور اسے سمجھاتیں کہ ان کی مردانہ کمزوری کے پیچھے منشیات کا استعمال ہے میری اس بات سے عمران خان خوفزدہ ہوجاتا اور پورا دن خوفزدہ رہتا، میں نے اس کی یہ عادت چھڑانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس نے اپنا ہاتھ اس کام سے نہیں روکا
ریحام خان نے مزید لکھا ہے کہ اپنے سیاسی کئیر میں باربار ناکامیوں نے عمران خان کا حوصلہ توڑدیا تھا جوں جوں وقت گزرتا گیا میں نے دیکھا کہ منشیات کے استعمال میں شدت آتی جارہی ہے اس موقع پر میں کچھ نہیں کرسکتی تھی لیکن اگر کرسکتی تھی تو وہ یہ کہ اسے منشیات کے خطرے سے آگاہ کروں ہوسکتا ہے کہ شاید وہ کچھ ہوش مندی کا مظاہرہ کرے لیکن اس کے باوجود اس کے نشے کی مقدار میں اضافہ ہی ہوتا چلاگیا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages