ہری پورکھلابٹ کیارہ لانچ
بجلی کی لائن سے ٹکراگئی ایک جاں بحق متعدد زخمی
ہری پورکھلابٹ کیارہ لانچ بجلی کی لائن سے ٹکراگئی ایک جاں بحق متعدد
زخمی
ہری پور سے علاقہ کیارہ دربند میں شادی پر آنے والے افراد سے بھری لانچ بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات متعدد افراد زخمی ہوگئے تار ٹوٹنے کے بعد بجلی چلی جانے کے باعث مزید جانی نقصان سے بچت ہوگئی، تفصیلات کے مطابق کھلابٹ ہری پور سے کئی افراد علاقہ دربند کے گاؤں کیارا میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی پر براستہ تربیلا جھیل دریائے سندھ میں لانچ کے ذریعہ آئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز جب لانچ بالکل گاؤں کے سامنے مچھلیاں پکڑنے کے لیئے نکلے تو دریا کے اوپر سے گاؤں کیارا کو بجلی فراہم کرنے والی بجلی کی ایچ ٹی لائن سے لانچ کا جھنڈا لگانے والا آہنی ڈنڈا ٹکرا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی تار ٹوٹ کر لانچ کے اوپر آگری حادثہ سے ایک ساجد نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوکر دریا میں گر گیا جبکہ لانچ میں دیگر سوار افراد مشتاق ، واجد، سعید،احمد، سعد، اویس ، عبدالوکیل اور ارشد شدید زخمی ہوگئے ، بجلی کی تار ٹو ٹ جانے کے باعث بجلی چلی گئی جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان ہونے سے بچ گیا

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP