بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا بڑا فیصلہ - Haripur Today

Breaking

Friday, 24 August 2018

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا بڑا فیصلہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا بڑا فیصلہ 
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا بڑا فیصلہ 
پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا کیس عالمی عدالت میں سماعت کے لیئے مقرر، تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت کے لیئے مقررکردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت آئندہ برس فروری میں کلبھوشن یادیو کا کیس سنے گی، عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت فروری میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر ہوگی پاکستان اور بھارت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں دو واضح جوابات جمع کرائے گئے ہیں پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کروائے گئے جوابات میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو تین مارچ دوہزار سولہ میں بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages