ہری پور موٹروے حادثہ چار جاں بحق دس شدید زخمی - Haripur Today

Breaking

Saturday, 18 August 2018

ہری پور موٹروے حادثہ چار جاں بحق دس شدید زخمی

ہری پور موٹروے حادثہ چار جاں بحق دس شدید زخمی

ہری پور موٹروے حادثہ چار جاں بحق دس شدید زخمی
مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس شاہ محمدکے قریب حادثے کا شکار، ٹریفک کے المناک حادثے میں پاک آرمی کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے ٹیوٹا ہائی ایس کی حادثہ میں قلابازیوں میں موٹروے کی پٹرولنگ موبائل بھی ذد میں آکر تباہ ہوگئی ، حادثہ موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ہری پور ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق سویلین شہریوں کو اُن کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ پاک آرمی کے جوان عبدلواجد کی نعش کو حیدرآباد لے جایا گیا جس کو بعد میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر ای سات پانچ تین آٹھ جوکہ پندرہ مسافروں کو منزل مقصود راولپنڈی لے کر جارہا تھا جب ڈرائیور چک شاہ محمد ہری پور کے قریب پہنچا تو تیزرفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے موٹروے کی پولیس موبائل سے ٹکرانے کے بعد موٹروے کے قریب گہرے نالے میں گر گئی 
ٹریفک کے اس المناک حادثے میں چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے جان بحق ہونے والے چارمسافروں میں عبدالواجد ولد عبدلواحد پاکستان آرمی سکنہ حیدرآباد سندھ، صداقت علی ولد سلطان محمد سکنہ جبوڑی مانسہرہ ، رفاقت حسین ولد فاروق ، میر ولد محمد اسحاق سکنہ ترنگڑی بالا مانسہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت دس کے قریب افراد زخمی ہوئے تاہم حادثہ کے قریب موٹروے پٹرولنگ پولیس موبائل نے فوری طور پر ریسکیو ڈبل ون فائیو کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق مسافروں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑی سے باہر نکالا جہاں بحق شہریوں کو پوسٹ مارٹم کیا گیا جبکہ ذیادہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages