بھٹاں خطرناک خونی موڑ،درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو نگل گیا - Haripur Today

Breaking

Friday 17 August 2018

بھٹاں خطرناک خونی موڑ،درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو نگل گیا

بھٹاں خطرناک خونی موڑ،درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو نگل گیا
بھٹاں خطرناک خونی موڑ،درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو نگل گیا
ہری پور کے نواحی علاقے بھٹاں میں واقع بھٹاں خطرناک موڑ درجیوں قیمتی انسانی جانوں کونگل گیا ہر حادثہ کے بعد بڑی تمہدیں باندھی جاتی ہیں کہ یہ کریں گے وہ کریں گے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جاتا تفصیلات کے مطابق بھٹاں موڑ میں گزشتہ روز افسوسناک حادثہ سے قبل بھی حادثات ر ونما ہوچکے ہیں مگر ہر حادثے کے بعد آئندہ حادثے سے بچاؤ کے لیئے مختلف دعوے کیئے جاتے رہے ہیں لیکن آج تک کوئی وعدہ ایفاء نہ کیا جاسکا پھر کچھ وقت کے بعد دوبارہ کسی حادثے میں اسی موڑ پر انسانی جانو ں کا ضیاع ہوجاتا ہے بھٹاں کا یہ خطرناک موڑ مذکورہ حادثے سے قبل بھی درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو نگل چکا ہے مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں نے نو منتخب ایم پی اے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بھٹاں خطرناک موڑ کے آگے حفاظتی دیواریں اور حفاظتی پشتے لگائے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages