ہری پور سرائے گدائی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 8 August 2018

ہری پور سرائے گدائی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

ہری پور سرائے گدائی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات
ہری پور سرائے گدائی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات
ہری پور کے نواحی علاقے سرائے گدائی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، ڈاکوؤں مکینوں کو یرغمال بنا کر نقدی، طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہری پور پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف عمل، تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے سرائے گدائی میں ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تلاشی شروع کردی، قدموں کی آواز پر مالک مکان غلام مصطفی جاگ اٹھا، ڈکیتوں اور مالک مکان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن ڈاکوؤں نے مالک مکان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر مالک مکان کو ایک کمرے میں بندکردیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر ڈاکو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے 
تھانہ کوٹ نجیب اللہ اور پولیس چوکی ترین آباد جھاری کس اور پولیس چوکی پنیاں کے درمیان میں واقع اس موضع پر اتنی بڑی ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر ہری پور پولیس کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں حاجی غلام مصطفی کے گھر میں ہونے والی دلیرانہ ڈکیتی پر اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اہلیان علاقہ نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ہری پور میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں پر پولیس قابو پانے پر بے بس نظر آرہی ہے 
گزشتہ شب ہی پائلٹ سکول ہری پور کے پاس ڈاکو ایک شخص سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ اس سے کچھ دن پہلے تھانہ سرائے صالح کی حدود میں بھی راہزنوں نے ایک شخص سے بڑی نقدی ہتھیا لی تھی

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages