ایبٹ آباد پندرہ سالہ بچے سے جنسی ذیادتی مجرم گرفتار - Haripur Today

Breaking

Saturday 11 August 2018

ایبٹ آباد پندرہ سالہ بچے سے جنسی ذیادتی مجرم گرفتار

ایبٹ آباد پندرہ سالہ بچے سے جنسی ذیادتی مجرم گرفتار
ایبٹ آباد پندرہ سالہ بچے سے جنسی ذیادتی مجرم گرفتار
نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں اوباش کی پندرہ سالہ بچے سے ذبردستی جنسی ذیادتی، بچے کی حالت غیر ہوگئی بچہ ہسپتال میں داخل ، مقدمہ درج مجرم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بانڈہ دلازاک کے رہائشی نوجوان نے پندرہ سالہ بچے سے ذبردستی ذیادتی کی، ملزم عمر ولد اشفاق کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی. بلاول ٹاؤن کے رہائشی پندرہ سالہ احمدفراز ولد نثار نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سپلائی بانڈہ دلزاک کے رہائشی عمر ولد اشفاق میرے گھر آیا ہوا تھا میرے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس پر عمر ولد اشفاق نے ذبردستی کرتے ہوئے مجھے جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے میری حالت نازک ہوگئی . ڈاکٹروں نے متاثرہ بچے کو میڈیکل وارڈ بی میں علاج کے لیئے داخل کردیا ہے نواں شہر کے شعبہ تفتیش کے او آئی آئی محبوب الرحمن نے احمد فراز ولد نثار احمد سکنہ بلال ٹاؤن کی طرف سے تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف علت نمبرچارسو پحھتر میں مختلف دفعات تین سو ستتر، چونتیس اور تین سو اکتالیس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عمر ولد اشفاق کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے مزید انکشافات متوقع

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages