Havelian - Meeting for the PK37 and PK38 Malik Shahzad Mehmood Awan - Haripur Today

Breaking

Sunday 1 July 2018

Havelian - Meeting for the PK37 and PK38 Malik Shahzad Mehmood Awan


امیدوار حلقہ پی کے سنتیس ،پی کے اڑتیس ملک شہزاد محموداعوان کا مشاورتی اجلاس
حویلیاں ملک شہزاد محمود اعوان امیدوارحلقہ پی کے سنتیس اور حلقہ پی کے اڑتیس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ پی کے سنتیس کے حوالے سے گفتگو کی گئی. اجلاس میں یونین کونسل دیوال منال ، یونین کونسل مجہوہاں،یونین کونسل لنگڑیال ،یونین کونسل ناڑہ اور دیگر یونین کونسلز سے آئی معززین علاقہ نے ملک شہزاد محموداعوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا مشاورتی اجلاس میں یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک شہزاد محموداعوان حلقہ پی کے اڑتیس سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس میں ان کا بیک گراؤنڈ ورک کافی اچھا ہے اور اس حلقے میں تمام امیدواروں سے بہتر پوزیشن میں ہیں اجلاس میں حلقہ پی کے سنتیس کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام یونین کونسلز میں مشاورتی کمیٹی کام کرے گی کہ آیا الیکشن میں کس طرح عوام کی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا عوام چاہتی ہے کہ اگر ملک شہزادمحموداعوان اس حلقہ پی کے سنتیس کو چھوڑ دیتے ہیں تو متفقہ طور پر کس کو ووٹ کاسٹ کی جائے. اس روشنی میں کمیٹی اپنی سفارشات ملک شہزاد محموداعوان کو پیش کرے گی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی کے اڑتیس ملک شہزاد محموداعوان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اللہ تعالی کی مدد سے کامیاب ہوں گے اور میں حلقہ پی کے سنتیس کی عوام کی محبت اور خلوص کو نہیں بھول سکتامیں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور رہوں گا اس اجلاس میں نوجوانوں اور بزرگوں نے اعلان کیا کہ ہم حلقہ پی کے سنتیس سے آکر مسلسل بیس دن تک ملک شہزاد محموداعوان کی حلقہ پی کے اڑتیس میں کمپیئن چلائیں گے محبت ہوتو ایسا تعلق ہوتو ایسی حلقہ بندیوں کی تقسیم ہمارے تعلق اور جذبوں کو نہیں روک سکتی. مشاورتی اجلاس کے آخر میں سابق امیدوار ضلع کونسل یونین کونسل ناڑہ محمدیونس اعوان نے تما معززین کا شکریہ ادا کیا 
بشکریہ پاکستان ٹوڈے فیس بک پیج






No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages