لوئرہ میں ڈاکوؤں کا ناکہ
مسافرگاڑیوں کو لوٹ لیا مزاحمت پر گولی چلا دی
ڈکیتوں کی فائرنگ سے ارشد ولد عتیق زخمی، متعدد مسافروں سے نقدی، موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں

لوئرہ میں ڈاکوؤں کا ناکہ مسافرگاڑیوں کو لوٹ لیا مزاحمت پر گولی
چلا دی
ڈکیتوں کی فائرنگ سے ارشد ولد عتیق زخمی، متعدد مسافروں سے نقدی، موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں
تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے لورہ میں واقع سونٹھی ڈنہ کے قریب رات کو بارہ بجے ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹ لیااسی دوران ڈاکوؤں سے مزاحمت کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب چار سے پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سڑک پر پتھر رکھ کر اس کو بند کردیا تھا اور آنے والی گاڑیوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ڈمپرموقع پر پہنچاجس کو ڈاکوؤں کی طرف سے رکنے کا کہا گیاجس پر وہ نہ رکا تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی ڈمپر ڈرائیور ارشد ولد عتیق کی ٹانگ میں جالگی جس سے وہ زخمی ہوگیااس دوران ڈاکوؤں نے سوزوکی ڈرائیور خالد اور اس کے ساتھ موجود سبزی فروش سعد سکنہ پھلہ کو بیس ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا ، اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسی دوران تھانہ لورہ پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ بیس منٹ کی تاخیر کے بعد موقع واردات پر پہنچ گئے . تھانہ لورہ کے ایس ایچ اونے زخمی کو ہسپتال پہنچایا اور علاقے میں تلاش کی گئی مگر ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ ملا. عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹرسائیکل بغیر نمبر پلیٹ اس جگہ پر کھڑی دیکھی گئی تھی جو کہ وہاں سے بعد میں غائب ہوگئی آیا کہ اس موٹرسائیکل کو ڈاکوؤں نے استعمال کیا یا نہیں یہ تو تفتیش کے بعد پتہ چلے گا پولیس نے ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے . اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مقام سے پولیس چوکی کو ختم کیا گیا ہے اس چوکی کو فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP