یونین کونسل ناڑہ سے تحریک انصاف کے وقارنبی مسلم لیگ ن کا بڑا جنبہ اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 10 July 2018

یونین کونسل ناڑہ سے تحریک انصاف کے وقارنبی مسلم لیگ ن کا بڑا جنبہ اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب

یونین کونسل ناڑہ سے تحریک انصاف کے وقارنبی مسلم لیگ ن کا بڑا جنبہ 
اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب 
حویلیاں (محمدناصراعوان) حویلیاں کی نواحی یونین کونسل ناڑہ کی ویلج کونسل میرابالا، بلکھوہ، گوہرہ، لدھیال ، تھیسی کے بڑے جنبے نے تحریک انصاف کے امیدوار وقاربنی کی حمائیت کا اعلان کردیا. اس موقع پر ملک نعیم 

اعوان انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی انتھک کوشیشیں اور محنت شامل ہے
اس بڑے جرگے میں نثار صفدرجدون ، وقار بنی اور دیگر عمائدین نے شرکت کی. جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نثار صفدرجدون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقے میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی کام کروائے ہیں اگر مجھے کسی جگہ سے ووٹ نہیں ملے تو اُن لوگوں کے بھی میں نے کام کروائے ہیں مجھے پتہ تھا کہ اگلی دفعہ مجھے وہ لوگ ووٹ ضرور دیں گے. سرداروقار بنی امیدوار حلقہ پی کے سنتیس کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس علاقے کو صرف تعصباتی بنیادوں پر نظرانداز کیا گیا

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس اعوان سابق امیدوار ضلع کونسل کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی طور پر مسلم لیگی تھے اور عرصہ دراز سے ہم لوگوں نے پارٹی کے لیئے قربانیاں دی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی علاقائی قیادت جان بوجھ کر نسلی تعصب پیدا کرکے مذکورہ علاقوں کی ترقی کو روکنے کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے کھڈے لائن لگانے کی کوشش کرتے رہے جن کا خمیازہ آج وہ بھگت رہے ہیں اور اس آنے والی الیکشن میں ان کو یہ نتائج بھی سامنے آجائیں گے. میرابالا گوہرہ پولنگ سٹیشن سے جیت صرف اور صرف مسلم لیگی امیدوار کی ہوتی تھی لیکن علاقائی قیادت کی نااہلی اور تعصب کی بنیاد پر صرف چند ووٹ وہ وہاں سے حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے

اس موقع پر ڈاکٹر محمدنذیر اعوان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی بنیاد پڑی تو عمران خان ایک بڑا جلسہ میں نے اپنے گاؤں میں منعقد کروایا تھا مجھے پتہ تھا کہ عمران خان ایک اچھا اور ایماندار اور نیک نیت آدمی ہے لیکن اس وقت علاقے میں مسلم لیگ ن کا یہ علاقہ گڑھ سمجھا جاتا تھا. لیکن اب ان لوگوں کی آنکھیں کھلی ہیں انشاء اللہ اس الیکشن میں ہم لیڈ سے جیتیں گے
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم میرابالا گوہرہ محمدعرفان اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے چند شرپسند عناصر جو علاقہ کی ترقی نہیں چاہتے ان کو فنڈ دیا جو کچھ انہوں نے لگایا وہ عوام کے سامنے ہے جبکہ جلسوں میں وہ بڑی بڑی رقموں کے اعلان کرتے رہے ہیں عوام ان سے ضرور اس چیز کا حساب لے گی کہ اتنی بڑی بڑی رقمیں کہاں پر لگی ہیں؟
جرگے کے موقع پر محمدمشتاق اعوان، حبیب الرحمن اعوان، ڈاکٹر نذیر اعوان، ملک نعیم اعوان، محمدناصراعوان، شیرافضل اعوان، ملک سعید اعوان، محمدافضال اعوان اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی
اس موقع پر سردار وقار بنی نے کہا کہ ہار اور جیت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے لیکن میں انشاء اللہ کسی بھی موقع پر اس عوام کے ساتھ برابر کا شریک رہوں گا اور لوگ مجھے کسی بھی میں پیچھے نہیں پائیں گے. ملک نعیم اعوان نے تمام عمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ اس ذات برادری کی تعصب سے باہر نکل کر ہم صرف ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور قومی مفاد کی سیاست کریں گے
عمائدین علاقہ کی طرف سے سردار وقار بنی اور دیگر پی ٹی آئی کے ممبران کو دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ میرابالا، بلکھوہ، لدھیال اور تھیسی کی عوام ایک بڑا پاور شو منعقد کریں گے جس کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑجائیں گی


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages