Petition Approved 03 Union Councils Bandi Atti Khan, Salhad and Pulgaran is part of PK38 - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 27 June 2018

Petition Approved 03 Union Councils Bandi Atti Khan, Salhad and Pulgaran is part of PK38




سلہڈ ،بانڈی عطائی خان ،گڑھی پھلگراں کو پی کے اڑتیس کا حصہ بنانے کا فیصلہ
تینوں یونین کونسلوں کو پی کے سنتیس کا حصہ بنانے کے لیئے سکندراعظم نے رٹ دائر کی تھی جو خارج کردی گئی
راشد اعوان اور شوکت تنولی کی رٹ پر فیصلہ سنایا گیا
حلقہ این اے سولہ کے آذاد امیدوار شوکت تنولی اور حلقہ پی کے اڑتیس مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد ارشد اعوان کی رٹ پٹیشن منظور کرلی گئی جبکہ سکندراعظم خان کی رٹ عدالت نے خارج کردی ، عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد یونین کونسل سلہڈ، یونین کونسل بانڈی عطائی خان اور یونین کونسل پھلگراں کو حلقہ پی کے اڑتیس کا حصہ بنانے کا حکم جاری کردیااس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سلہڈ ، بانڈی عطائی خان اور گڑھی پھلگراں کو حلقہ پی کے سنتیس میں ضم کردیا تھا جس کے خلاف شوکت تنولی اور محمد راشد اعوان نے ممتاز قانون دان صابر تنولی ایڈوکیٹ کے توسط سے پٹیشن دائر کی تھی جبکہ سکندراعظم خان نے تینوں یونین کونسلوں کو کو حلقہپی کے سنتیس کے ساتھ رہنے کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز دونوں جانب کے وکلاء کی جانب سے چار گھنٹے جاری رہنے والے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سلہڈ ،بانڈی عطائی خان ،گڑھی پھلگراں کو پی کے اڑتیس کا حصہ بنانے کا فیصلہ سنا دیا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages