یونین کونسل ناڑہ ضلع آیبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں ایک بڑی یونین کونسل ہے اس یونین کونسل کی ویلج کونسلز میں میرابالا، بلکھوہ، ہیراں، ماڑی اور دیگر علاقہ جات شامل ہیں ترقی کے لحاظ سے اب تک یہ یونین کونسل پسماندگی کا شکار ہے. حالانکہ اس علاقے سے ایک منتخب MPA اور اس کے علاوہ بڑے بڑے عہدوں پر لوگ مقیم ہیں. لیکن پسماندگی کی وجہ سے ابھی تک اس علاقے کے بہت سے لوگ روڈ جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں.
الیکشن کے دنوں میں سادہ لوح لوگوں کو بھلا پھسلا اور ذات برادری کا واسطہ دے کر ووٹ حاصل کرلیتے ہیں اور پھر وہ پانچ سالوں کے لیئے عوام کو فراموش کر دیتے ہیں.
ضرورت اس امر کی ہے کہ وہاں کے مقامی باشندے جن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اگر وہ یہ نہیں چاہتے کہ یہ مصائب ان کی آنے والی نسلیں بھی جھلیں تو اب ذات برادری سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف عوام کا درد رکھنے والے لیڈروں کو ووٹ دی جائے.
اور علاقے کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں.کیونکہ یہ ووٹ ہی آپ کا مقدر بدل سکتی ہے. یہ ووٹ آپ کے پاس آپ کے بچوں کی امانت ہے.
Wednesday, 27 December 2017
Havelian - union council Nara
Tags
# abbott abad
# balkhu
# Havelian
# یونین کونسل ناڑہ، uc nara
Share This
About Muhammad Ashiq
یونین کونسل ناڑہ، uc nara
Labels:
abbott abad,
balkhu,
Havelian,
یونین کونسل ناڑہ، uc nara
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP