ایبٹ آباد گیس لوڈ شیڈنگ نے3 اور جانوں کی قربانی لے لی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 17 December 2017

ایبٹ آباد گیس لوڈ شیڈنگ نے3 اور جانوں کی قربانی لے لی

ایبٹ آباد (ناصرخان تنولی) گیس لوڈ شیڈنگ عوام کے لیئے وبال جان بن گئی. گزشتہ رات دوپتھر کےعلاقے میں ایک کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ایک ماں اپنے 2 بچوں سمیت ابدی نیند سوگئی. تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل.
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود دوپتھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو مسماتہ راحیلہ بی بی زوجہ رشید بعمر 25 سال نے اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا رکھا تھا جبکہ اچانک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس بند ہوگئی. رات کو کسی وقت گیس بحال ہونے کی وجہ سے رات پورے کمرے میں گیس جمع ہوتی رہی جس کی وجہ سے ماں راحیلہ بی بی اپنی 3 سالہ بچی ارزم دختر رشید اور 2سالہ بچہ ابراہیم ولد رشید سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں.
جن کی لاشیں دن 11 بجے دروازہ توڑ کر مقامی لوگوں نے پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کئیں. جہاں پر وارثان نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسی نوعیت کا کیس مانسہرہ میں پیش آیا تھا. جہاں پرر سرکاری ملازم اپنی والدہ سمیت گیس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا تھا.
آخر یہ گیس لوڈ شیڈنگ کا ڈرامہ کب تلک عوام برداشت کریں گے. اور اپنی ذندگیوں سےہاتھ دھوتے رہیں گے. اور منتخب ممبران چپ کا روزہ توڑیں گے.
دوسری طرف الیکشن قریب آنے کی وجہ سے متعدد لیڈران ووٹ حاصل کرنے کے لیئے گیسوں کا آئے روز افتتاح کرتے چلے آ رہے ہیں. جبکہ جہاں پر گیس لگی ہوئی وہاں پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے آخر کب تک عوام کو بیوقوف بنایا جاتا رہے گا.

بشکریہ : ناصر خان تنولی صاحب . سی آئی ڈی نیوز مانسہرہ

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages