نااہل درباریوں کومیڈیا کے نام پرگھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے - Haripur Today

Breaking

Monday, 13 September 2021

نااہل درباریوں کومیڈیا کے نام پرگھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے

 

نااہل درباریوں کومیڈیا کے نام پرگھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ نااہل درباریوں کو میڈیا کے نام پر گھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ نااہل لیگ صحافیوں کو استعمال کرکے سیاست چمکانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نااہلوں کاپی ایم ڈی اے پر پروپیگنڈا  آذادی صحافت کے نام پر دھبہ ہے۔ چند مخصوص افراد کو نواز کر میڈیا انڈسٹری اور غریب ورکر کو تباہ کرنے والے نااہل قابل شرم ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ صحافیوں کو وہ سہولیات دینے جارہے ہیں، جس کی مثال نہیں ملتی۔ میڈیا کی آذادی، غریب جانبداری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ شہبازگل نے کہا کہ پی ڈیم ایم اے کے ذریعے میڈیا ورکرز کو حق کے لئے آواز بلند کرنے میں مددفراہم ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages