دنیا افغان ودیگر معاملات میں عمران خان کی مریدی اختیار کرے صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیڈا کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگا، دنیا کو ماننا پڑے گاکہ پاکستان نے دہشت گردی کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا، دنیا تسلیم کرے کہ افغانستان کے متعلق عمران خان اور پاکستان کا مشورہ درست ثابت ہوا۔ دنیا کو دیگر معاملات میں بھی عمران خان کی شاگردی ومریدی اختیار کرنی چاہئے، بھارت میں ایٹمی مواد کی کھلم کھلا فروخت باعث تشویش ہے اور بھارت کے فاشٹ نظریے کی مذمت کرتا ہوں، فیک نیوز کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا گیا، جھوٹی خبروں کا سدباب ضروری ہے۔ انتخابات میں اصلاحات ضروری ہے، ای وی ایم کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP