ہری پور کھلابٹ کے نوجوان کو دن دیہاڑے گولی مار کرقتل کردیا گیا
عدیل خان عباسی پر پرانی ٹینکی کے نزدیک ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد باآسانی فرار
ہری پورشہر میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات، نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھلابٹ سیکٹر تین کا رہائشی نوجوان عدیل خان عباسی ولد سلیم عباسی کو سرکلرروڈ ہری پور نزد پرانی ٹینکی کے نزدیک دن دیہاڑے ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کیا، جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دوملزمان محمود اور فہد ساکنان بیل گرہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنیاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین اس المناک واقعہ سے قبل ہری پور میں ایک جرگہ بھی ہوا تھا جس میں دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بعدازاں سامنے آنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ مقتول کافی عرصہ سے بسلسلہ روزگار متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں مقیم رہا تاہم کورونا کے باعث واپس نہ جاسکا۔ اور اب مقتول واپس جانے کی تیاریوں میں تھا کہ موت نے اسے آلیا۔ مقتول کی نمازجنازہ پچیس اگست کو صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP