سابق صدر افغانستان اشرف غنی ڈالرز سے بھری گاڑیاں ہیلی کاپٹر ساتھ لے کرگئے
افغانستان میں روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے ڈالرز سے بھری گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر ساتھ لے کرگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں روس کے سفارتخانے نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کی کامیابیوں کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے امریکی ڈالرز سے بھری چار گاڑیاں ساتھ لے کرگئے ہیں وہ ڈالرز سے بھرا ہیلی کاپٹر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ جگہ نہ ہونے کے باعث کیش کی بڑی مقدار چھوڑنی بھی پڑی۔ ملک چھوڑنے والے افغان صدر اشرف غنی کے مشیر طارق فرہادی نے بتایا ہے کہ افغان صدر کے ہمراہ 200افراد کابل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ایک بیان میں فرہادی نے بتایا کہ افغانستان چھوڑنے کے بعد اشرف غنی افغانستان کی سابق قیادت بن گئے ہیں۔ حقیقت میں اس وقت ملک کی باگ دوڑ طالبان کے ہاتھ میں ہے۔ دوحہ سے طالبان قیادت کو لوٹ آنا چاہئے تاکہ وہ ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP