افغان صدارتی محل سے پاکستان کے خلاف سازشیں اہم شواہد مل گئے
اشرف غنی، حمداللہ، محب اللہ صالح نے 170لوگوں کی سوشل میڈیا بنا رکھی تھی سوشل میڈیا ٹیم کا مقصد پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنا تھا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سابق افغان صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل سے برآمد ہونے والی دستاویزات میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کے لئے سوشل میڈیا ٹیم کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ یہ ٹیم اشرف غنی، حمداللہ، محب اللہ صالح نے بنا رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل سے برآمد دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف غنی، حمداللہ، محب اللہ صالح نے 170لوگوں پر مشتمل ایک سوشل میڈیا ٹیم بنا رکھی تھی، سوشل میڈیا ٹیم کا مقصد پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنا تھا، واضح رہے کہ اتوار کے روز طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی اشرف غنی ملکی صدارت کا عہدہ چھوڑ کر افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ اشرف غنی تاجکستان میں موجود ہیں لیکن اب وہاں سے تردید آچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی اس وقت ازبکستان میں موجود ہیں، انہوں نے مغربی ممالک میں پناہ کی درخواست دینے کی کوششیں کیں ہیں تاہم اشرف غنی امریکہ سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست کوترجیع دے رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP