وفاقی پولیس کا ملازم ہری پور میں قتل
وفاقی پولیس کے ملازم کو رات گئے کوٹ نجیب اللہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کا ملازم نزاکت ڈیوٹی کے بعد اپنے آبائی گاؤں جارہا تھا کہ افغان کیمپ سے دو تین کلومیٹر کی دوری کے فاصلے پر نامعلوم افراد نے پولیس ملازم پر فائرنگ کردی، جس سے مذکورہ ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP