مانسہرہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی - Haripur Today

Breaking

Monday 26 July 2021

مانسہرہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی

 

مانسہرہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی

ایک ماہ سے محلہ سید آباد،مسلم ٹاؤن، محلہ گلاب آباد، محلہ مدنی مسجد و دیگر محلوں میں گرمی کے موسم میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری

مانسہرہ شہر کے مختلف علاقہ جات میں سوئی گیس کی ایک ماہ سے بندش گھریلو صارفین سخت پریشانی سے دوچار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ جات کے وفد جن میں حافظ مسعود احمد، شکیل اختر، طاہر گل، افتخار احمد، سید سہیل شاہ و دیگر نے اپنے بیان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ سے مانسہرہ شہر کے محلہ جات، محلہ سید آباد، مسلم ٹاؤن، محلہ گلاب آباد، محلہ مدنی مسجد و دیگر محلوں میں گرمی کے موسم میں بھی ایک ماہ سے سوئی گیس کا پریشر کم ہونے کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کو گیس کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی مقامی لوگ پانی کی مشکلات سے دوچار ہیں، اور اب لوگ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں، ہمارا ضلعی انتظامیہ مانسہرہ اور اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ان مشکلات پر قابو پا کر شہریوں کو سہولت دی جائے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages