ہزارہ موٹروے کا افتتاح، مقامی رہائشیوں کا احتجاج - Haripur Today

Breaking

Wednesday 27 December 2017

ہزارہ موٹروے کا افتتاح، مقامی رہائشیوں کا احتجاج

ہری پور ( سلیم شیروان) ہزارہ موٹروے کی ذد میں آنے والے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے. تفصیلات کے مطابق موٹروے کی زد میں آنے والی مختلف انٹر چینجز کی زمینوں کے مالکان کا احتجاج.
ہری پور شاہ مقصود انٹرچینج پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آمد سے ایک دن قبل شاہ مقصود کے رہائشی اپنی زمینوں کی ادائیگی نہ ہونے پر مین جی ٹی روڈ  پر احتجاج کے لیئے نکل آئے اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کیا اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں کی ادائیگی کی جائے .
مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے. ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے قبل مقامی رہائشیوں کا احتجاج قابل توجہ ہے.  شاہ مقصود انٹرچینج کی زمینوں کے مالکان کو ادائیگیاں کیوں نہیں کی گئیں. مقامی لوگوں کو زمینوں کی ادائیگی کی جائے.
مظاہرین کے مطابق کمرشل زمینوں کا ریٹ 50 لاکھ روپے فی کنال ہے جبکہ حکومت انھیں  50 ہزار روپے کنال کے حساب سے خریداری کررہی ہے اور اس ریٹ کے حساب سے بھی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے.

بشکریہ سلیم شیروان . سی آئی ڈی نیوز گروپ

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages