ہری پور پولیس اہلکار کا غریب شہری پر تشدد ڈی پی او کا نوٹس - Haripur Today

Breaking

Friday 14 July 2023

ہری پور پولیس اہلکار کا غریب شہری پر تشدد ڈی پی او کا نوٹس

 


 

 

ہری پور پولیس اہلکار کا غریب شہری پر تشدد ڈی پی او کا نوٹس

ہری پور (ندائے خلق) پولیس اہلکاروں کی گپ شپ میں خلل ڈالنے کی سزا، غریب شہری پر تشدد، ڈی پی او عمر خان نے معاملہ کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا، شہریوں کا ڈی پی او کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ سوہا ہری پور کا رہائشی محمد آصف سکنہ محلہ سوہا ہری پور بازار میں پھیری اور آواز لگا کر دنداسہ اور دیگر اشیاء فروخت کررہا تھا کہ ڈاکخانہ چوک کے قریب دو پولیس رائیڈر آئے اور وہاں کھڑے ہو کرٹریفک پولیس کے اہلکار سے گپ شپ شروع کردی۔ تاہم اس دوران محمدآصف کی جانب سے اپنی چیزیں بلند آواز سے بیچنے کے لئے ان کو آواز ناگوار گزری اور انہوں نے اسے آواز لگانے سے منع کردیا جس پر محمدآصف نے کہا کہ اگر میں آواز نہ لگاوں گا تو اپنی چیزیں کیسے بیچوں گا۔ مذکورہ جملہ ہری پور پولیس کے جوانوں کی توہین سمجھنے پر مذکورہ پولیس اہلکار اسے قریبی دوکان میں لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ڈی پی او ہری پور سے درخواست کی کہ میرا خدا کے سوا کوئی سہارہ نہیں ہے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ جس پر ڈی پی او ہری پور عمر خان نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد کو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages