اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑے گی، علی امین
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑے گی ، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہماری فورس اس دہشتگردی کا جوان مردی سے مقابلہ کررہی ہے۔ پاکستان میں بیرونی قوتیں دہشتگردی کراکے ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈیرہ جات ، جیپ رلی پر 15ملین کی کاسٹ آرہی ہے۔ ڈیرہ جات سے 8 سے 10 کروڑ کا بزنس ہوگا۔ اپوزیشن عدم اعتماد کے حوالے سے روزنئی تاریخ دیتی ہے۔ ان کے پلے کچھ نہیں ہے، بس خالی باتیں ہیں، بلاول اتنے بڑے دعوے نہ کرے پہلے بھی اس کی ہوا نکل چکی ہے۔
https://haripur24.blogspot.com/2022/07/bangabandhus-declaration-of.html
ReplyDeletehttps://haripur24.blogspot.com/2022/07/bangabandhus-declaration-of.html
ReplyDeleteNot everything is true. As shown.
Delete